ملک میں عوام کی مرضی کے خلاف حکومتیں قائم:فضل الرحمن

ملک میں عوام کی مرضی کے خلاف حکومتیں قائم:فضل الرحمن

افغان طالبان کی حکومت تسلیم ،ہم ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں،خطاب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اس وقت خطرناک صورتحال ہے ،ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی جا چکی ہے ، کراچی میں ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ اس وقت ڈاکوؤں کا راج ہے ، حکمران امن و امان اور معیشت پر سنجیدہ نہیں ہیں،انہوں نے 2018ء اور 2024ء کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں الیکشنز میں عوام کی مرضی کے خلاف حکومتیں بنائی گئیں، جبکہ عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کے دونوں طرف پشتون آباد ہیں، اس لیے ہم ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں،ہم افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں، اٹھائیسویں آئینی ترمیم میں ابھی کوئی واضح تجویز سامنے نہیں آئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں