وزیراعظم منگل کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کیلئے کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ:(دنیا نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا جس کی شہباز شریف صدارت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سکیورٹی فورسز کے صوبائی سربراہان سمیت دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔
خیال رہے وزیراعظم مختصر دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔