پاکستان سعودیہ پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت، حمایت کا اعادہ کرتا ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے حملے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستان 17 مئی 2026 کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) May 18, 2026
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، ڈرون حملے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔
دفترخارجہ کے ترجمان مزید نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس نازک وقت میں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عراق کی جانب سے 3 ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی فضائی دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیے۔