امریکہ ایران مذاکرات: محسن نقوی تیسرے روز بھی ایران میں موجود، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
اسلام آباد:(دنیا نیوز) امریکہ ایران مذاکرات کی بحالی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تیسرے روز بھی ایران میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج بھی تہران میں اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں، وہ مزید اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالبیاف اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔