پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزارتوں کی تقسیم پر بحث و تکرار

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزارتوں کی تقسیم پر بحث و تکرار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف وہپ اکبر ایوب نے کی، اجلاس میں اراکین اسمبلی نے شکوہ کیا کہ کئی اضلاع کو وزارتوں میں نظر انداز کیا گیا ہے۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی تقسیم پر نظرثانی نہ کی گئی تو اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کریں گے۔

اجلاس میں کل اڈیالہ جیل جانے سے متعلق لائحہ عمل بھی طے کیا گیا، ہر ایم پی اے کو 100، 100 کارکن اڈیالہ پہنچانے کا ہدف دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں