بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی، درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 12 مارچ 2026 کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت سے بانی پی ٹی آئی کا فوری میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمنیہ نیازی سے معائنہ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، دورانِ علاج اہل خانہ، وکلا اور ذاتی معالجین سے ملاقات کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں مکمل میڈیکل رپورٹس، آئی رپورٹس اور بلڈ رپورٹس فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور وکلا کو علاج کے تمام مراحل میں شامل رکھا جائے، درخواست میں گزشتہ چار ماہ کی تمام تشخیصی رپورٹس فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں