این سی سی آئی اے کی چار سال کی کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی چار برس کی کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق این سی سی آئی اے کو 2023 سے اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 26 شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ چار برس میں 80 ہزار 226 انکوائریاں کی گئیں، اِس عرصے کے دوران 5 ہزار 755 مقدمات کا اندراج ہوا۔

اِسی طرح این سی سی آئی اے کی جانب سے چار برس میں 7600 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایجنسی کی جانب سے درج مقدمات میں گزشتہ چار برس میں 199 افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا۔

دوسری جانب دستاویز میں مزید یہ بات بھی سامنے آئی کہ این سی سی آئی اے میں درج مقدمات میں چار برس میں 877 افراد بری قرار دیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں