پانچ برس میں خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر ہوئے، رپورٹ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

ایوان میں پیش کی گئی دستاویزکے مطابق خلیجی ممالک سے گزشتہ پانچ برس میں کل 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

اِسی طرح سعودی عرب سے پانچ برس میں 1 لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9 ہزار 814 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 اور  کویت سے پانچ برس میں 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں