خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

خواجہ آصف سے برطانوی  ہائی کمشنر کی ملاقات ،دو طرفہ  تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع نے ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کا اختتام پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور تعمیری رابطے جاری رکھنے کے عزم پر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں