فارن فنڈنگ کیس: 2ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

 فارن فنڈنگ کیس: 2ملزموں کی  ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں شریک دو ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آیا عدالت میں پیش کیا گیا چالان مکمل ہے یا نہیں، جس پر پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ مکمل چالان رجسٹرار آفس میں جمع کرایا گیا ہے ۔جج عبدالغفور کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ وہ چالان اور ملزمان کو جاری نوٹسز کے حوالے سے خود جائزہ لیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فتح اللہ برکی نے مؤقف اختیار کیا کہ چالان جمع ہو چکا ہے ، کیا عدالت بانی پی ٹی آئی کو طلب کرے گی۔اس پر عدالت نے کہا کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور امکان ہے کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں کی جائے ،عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں