درخشاں اور گارڈن پولیس نے پنکی کے گرفتار رائیڈر سے تفتیش کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

درخشاں اور گارڈن پولیس نے  پنکی کے گرفتار رائیڈر سے تفتیش  کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت جنوبی میں درخشاں اور گارڈن پولیس نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے پہلے سے گرفتار مبینہ رائیڈر سے تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

پولیس نے ملزم محمد سمیر کی مختلف مقدمات میں گرفتاری اور تفتیش کی اجازت طلب کی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو مقدمات میں ملزم محمد سمیر سے سینٹرل جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد سمیر جون 2021 میں درج چرس برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل میں ہے ۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم محمد سمیر، ملزمہ انمول عرف پنکی کا رائیڈر ہے اور موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سپلائی کرتا تھا۔ دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس سینٹرل جیل میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں درج قتل کیس میں مقدمے کے مدعی کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان کے معاملے میں مدعی عدالت میں پیش نہ ہوسکا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کے وکیل کے مطابق مدعی مقدمہ نے والدہ کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی ہے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر مدعی مقدمہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے وکلا کی موجودگی میں اپنا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں