وفاقی آئینی عدالت:موت کی سزا عمرقید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے 29سال سے قید سزائے موت کے ایک مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ زیرالتواء نظرثانی درخواست موجود ہونے کی صورت میں آئینی عدالت کس طرح مداخلت کر سکتی ہے ۔سماعت کے دوران مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 80 سالہ قیدی جہانزیب کی سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست گم ہو چکی ہے ۔