جی ایچ کیو حملہ، بریت کی درخواست دائر

جی ایچ کیو حملہ، بریت کی درخواست دائر

راولپنڈی (خبر نگار )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی ۔

جج انسداد دہشتگری عدالت امجد علی شاہ نے درخواست پر پراسیکیوشن کو دو جون کا نوٹس جاری کر دیا ،دو جون کو پراسیکیوشن ٹیم سید ظہیر شاہ کی سربراہی میں اپنے دلائل دے گی ،فواد چودھری نے نو مئی کے دیگر گیارہ مقدمات میں بھی 265 k کے تحت بریت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ،نو مئی کے دیگر مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر سماعت دس جون کے لئے مقرر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں