ایمان مزاری ، ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر یکم جون کوسماعت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں یکم جون کوسماعت کے لیے مقرر کردیں۔۔۔
جسٹس محمد اعظم خان نے ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی مصدقہ کاپی جمع کرا دی گئی،سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق سزا معطلی درخواستوں پر جلد دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی،سزا معطلی درخواستوں پر این سی سی آئی اے حکام کو یکم جون کے لیے نوٹس جاری کیاجاتاہے ۔