ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ

ایل این جی کی قیمتوں  میں 28 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ کردیا۔

اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں3 اعشاریہ 51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے ۔ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 16 اعشاریہ 04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 3 اعشاریہ 43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16 اعشاریہ 98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں