اسلام آباد ہائیکورٹ:سمندر پار پاکستانیوں کے کیسز ،خصوصی بینچز تشکیل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے کیسز کے لیے خصوصی بینچز تشکیل دے دیئے۔
رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی بینچر میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر،جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں،خصوصی بینچز کی تشکیل اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 کے سیکشن 10 اور 13 کے تحت کی گئی ہے ۔