جڑواں شہروں میں بوندا باندی ، آج بارش، ژالہ باری کا امکان
عید تعطیلات کے دوران د رجہ حرارت بڑھنے ، شدید ہیٹ ویو کی پیشگو ئی
اسلا م آباد (نیوز ایجنسیاں )گزشتہ شب اسلام آباد ، راولپنڈی اور اطراف میں تیز ہواؤں کیساتھ بوندا باندی ہو ئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں گرمی کی لہر آسکتی ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے ۔ 25 سے 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو ہو سکتی ہے ۔