پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل

 پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل

210پروازوں کے ذریعے 53ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا بعد از حج آپریشن 30مئی کو شرو ع اور 30جون کو اختتام پذیر ہو گا ،ترجمان

کراچی (سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال 210 پروازوں کے ذریعے 53,000 سے زائد عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچایا گیا ۔ پی آئی اے کی قبل از حج کی پروازوں کی کامیابی کی شرح 97 فیصد رہی ،یعنی مجموعی طور پر 97 فیصد سے زائد پروازیں بروقت روانہ ہوئیں۔ پی آئی اے کی جانب سے حج پروازوں کی بروقت روانگی مقررہ ہدف سے 7 فیصد زائد رہی۔ اس سال 53،000 سے زائد عازمین حج کو پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا گیا ۔

حج آپریشن کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہ راست پروازیں چلائی گئیں۔پی آئی اے کی جانب سے بعد از حج آپریشن کے لئے ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 30 مئی 2026 کو شرو ع ہو گا اور 30جون کو اختتام پذیر ہو گا ۔دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کے گزشتہ روز آخری دن مختلف شہروں سے 12 پروازوں کے ذریعے 3ہزار 296 عازمین سعودی عرب روانگی ہوئی۔لاہور سے آخری حج پرواز پی کے 741 رات ساڑھے دس بجے 290 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ جدہ سے حج پروازوں کی واپسی کا آغاز 31 مئی سے ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں