تاجروں کو دوبارہ بھتے کی پرچیاں ملنا خطرناک اشارہ،حلیم عادل

  تاجروں کو دوبارہ بھتے کی پرچیاں ملنا خطرناک اشارہ،حلیم عادل

بڑھتے سٹریٹ کرائمز اورمویشی منڈیوں میں لوٹ مارکے واقعات تشویشناک حکومت سخت کارروائی ،شہریوں اور تاجروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے ،بیان

کراچی (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں تاجروں کو دوبارہ بھتے کی پرچیاں موصول ہونا ایک خطرناک اشارہ ہے ، جو کراچی کے امن کو خراب کرنے کی منظم سازش کی نشاندہی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا بڑا ریونیو کراچی سے حاصل ہوتا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حلیم عادل نے حکومت سے مطالبہ کیا بھتہ خوروں کے خلاف فوری، منظم اور سخت کارروائی اور کراچی کے تاجروں کو مکمل سکیورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے شہر میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ، جبکہ عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ حکومت فوری نوٹس لے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں