ایئر بیسز اور ایئرپورٹس کے گردونواح میں دفعہ144 نافذ

 ایئر بیسز اور ایئرپورٹس کے  گردونواح میں دفعہ144 نافذ

لاہور(اے پی پی)پنجاب میں تمام ایئر پورٹس اور ایئر بیسز کے گردونواح میں دفعہ144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 نافذ کرتے ہوئے مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں و گوشت پھینکنے پر مکمل پابندی لگا دی ۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق30 روز کیلئے کیا گیا ہے ،فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے یہ پابندیاں ضابطہ فوجداری، 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ایئر پورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں