لاہور سمیت پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع

لاہور سمیت پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع

طلبہ نے تفریح، سیر و سیاحت اور مختلف سرگرمیوں کیلئے پروگرام ترتیب دے دیئے

لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب کے تمام سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔ سکولوں کے طلبہ نے چھٹیوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تفریح، سیر و سیاحت اور مختلف سرگرمیوں کیلئے پروگرام ترتیب دے دیئے ۔مسلم ہائی سکول نمبر 2 میں بھی آخری روز طلبہ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ بچوں کا کہنا ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کھیل کود، رشتہ داروں سے ملاقاتوں اور تفریحی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوں گے ۔دوسری جانب  اساتذہ نے طلبہ کو تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیوں سے جڑے رکھنے کیلئے ہوم ورک دیدیا ۔ اساتذہ کے مطابق چھٹیوں میں بچوں کو مطالعے اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب رکھنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ صوبے بھر میں گرمی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں