سعودی عرب جانیوالا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگرانداز

 سعودی عرب جانیوالا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگرانداز

جہازپر 29 ہزار 832 میٹرک ٹن مشینری، آلات اور سٹیل لدا ہے :ذرائع عالمی شپنگ کمپنیوں کو سہولیات کیلئے مو ثر اقدامات کررہے :وزیر بحری امور

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت ، ابوظہبی کے بعد سعودی عرب جانے والا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگرانداز ہوگیا۔پورٹ ذرائع کے مطابق دمام جانے والا پاناما فلیگ بردار کارگو جہاز 'ایم وی کائی شوان 11'سٹراٹیجک گوادر پورٹ پر مال اتارے گا، جہاز 29 ہزار 832 میٹرک ٹن مشینری، آلات اور سٹیل پر مشتمل کارگو لے کر پہنچا ہے ۔مذکورہ کارگو چین سے سعودی عرب کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ حکومت گوادر پورٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مو ثر اقدامات کر رہی ہے ،گوادر پورٹ سی پیک اور علاقائی تجارت کیلئے ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے ، جس سے ملکی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر پورٹ پر بڑے بین الاقوامی جہازوں کی آمد اس امر کی عکاس ہے کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے ،گوادر پورٹ کی جغرافیائی اہمیت اور جدید سہولیات مستقبل میں اسے خطے کی ایک مو ثر ٹرانزٹ و تجارتی بندرگاہ بنائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں