اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان میں اضافے کی منظوری ،خالد مقبول صدیقی بھی شامل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان میں اضافے کی منظوری ،خالد مقبول صدیقی بھی شامل

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ای سی سی میں بطور رکن شامل کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ای سی سی میں بطور رکن فعال کردار ادا کریں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں