کراچی سندھ تھا اور رہے گا

کراچی سندھ تھا اور رہے گا

ٹنڈو الہ یار (این این آئی) شہید بھٹو گروپ کے چیئرمین جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی سندھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، کراچی کو سندھ سے الگ کوئی نہیں کرسکتا، کراچی میں تمام قوموں کو رہنے کا حق ہے۔

 چاہے وہ کسی بھی زبان سے تعلق رکھتے ہوں۔ ٹنڈوالہ یار میں درس برادری کی جانب ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے حوالے آگاہی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی باتیں چل رہی ہیں، سندھ تکلیف میں ہے ، سندھ کے اسپتالوں میں علاج کی سہولت موجود نہیں، حکمران صرف کرسی کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں، انہیں عوام کی جان و مال کی کوئی پروا نہیں ہے ،حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں اصل سیاست عوام کی خدمت کرنے سے ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں