پاکستان، سعودیہ ، سوڈان،شام کا صحت شعبہ میں تعاون پر اتفاق

پاکستان، سعودیہ ، سوڈان،شام کا  صحت شعبہ میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن سید مصطفی کمال نے جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر سعودی عرب، سوڈان اور شام کے وزرائے صحت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں فریقین نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقاتوں میں صحت کے شعبے میں جاری پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شریک ممالک نے صحت عامہ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے ، مشترکہ اقدامات کے فروغ اور صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان ویکسین کے شعبے میں تیزی سے خود کفالت کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے اور مقامی ویکسین کی تیاری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں