سوات:زیرِ تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق
پشاور (اے پی پی) سوات کے علاقہ چارباغ میں زیرِ تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق ریسکیو میڈیکل ٹیم اطلاع ملنے کے بعد فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقامی افراد نے ریحان عمر 11 سال اور زرافشاں عمر 9 سال کو ملبے سے نکال لیا تھا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے دونوں بچوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
سوات