کرک:شربت پینے سے خاندان کے 13افراد متاثر، ہسپتال منتقل
کھانے کے بعد شربت پیا تو حالت غیر ہو گئی، متاثرین میں 10خواتین، 3بچے شامل حالت خطرے سے باہر ہے :ڈاکٹرز، واقعہ یاغی مسکان میں پیش آیا، تحقیقات شروع
کوہاٹ (این این آئی) ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے نواحی علاقے یاغی مسکان میں مبینہ طور پر زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال کرک منتقل کر دیا، ڈاکٹرز کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ریسکیو ذرائع اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد نے کھانے کے بعد شربت نوش کیا جس کے فوراً بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ خواتین کی عمر 15 سے 65 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ان میں مسماۃ (ص) ، مسماۃ (ر) ، مسماۃ (گ) ، مسماۃ (ن) اور دیگر جبکہ متاثرہ بچوں میں 11 سالہ عرفید ، 5 سالہ احمد اور 7 سالہ (م) دختر اسحاق شامل ہیں۔ متعلقہ اداروں نے شربت کے نمونے حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔