گلگت بلتستان الیکشن:عہدیدار ورکرز صرف پارٹی امیدواروں کی حمایت کے پابند،پی ٹی آئی کاسرکلر
گلگت(دنیا نیوز)پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات میں پارٹی ڈسپلن برقرار رکھنے کیلئے اہم سرکلر جاری کر دیا۔
جسکے مطابق تمام عہدیدار اور ورکرز صرف پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کے پابند ہونگے ، پارٹی فیصلے کیخلاف دوسرے امیدوار کی مہم چلانے پرسخت کارروائی ہوگی۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت منسوخی اور عہدوں سے برطرفی کی جا سکتی ہے ۔صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ تمام ممبران اجتماعی مفاد اور پارٹی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو تنظیم کیخلاف سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔