چمن :پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ ،شدید زخمی

چمن :پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور  پولیس اہلکار پر فائرنگ ،شدید زخمی

کوئٹہ(این این آئی) چمن کے علاقے اسحاق زئی قلعہ کے قریب پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگیا۔

 پولیو ٹیم محفوظ رہی،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود حوالدار حبیب الرحمن کو نشانہ بنایا، زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں