ملکی بقا اور عوامی ریلیف کیلئے بڑے سیاسی سمجھوتے کی ضرورت:سعدرفیق

ملکی بقا اور عوامی ریلیف کیلئے  بڑے سیاسی سمجھوتے کی  ضرورت:سعدرفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملکی بقا اور عوامی ریلیف کے لیے بڑے سیاسی سمجھوتے اور انتظامی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے

 کہ اگر پاکستان بیرونی سطح پر امریکا اور ایران جیسے ممالک کے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے تو ہم اپنے اندرونی حالات کی بہتری اور سیاسی استحکام کے لیے آپس میں سمجھوتہ کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب عوام شدید ترین مشکلات اور معاشی بحران سے دوچار ہیں اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ملک کے اندرونی معاملات کو فی الفور بہتر کیا جائے اور سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لایا جائے ۔ جو کوئی بھی پاکستان کے آئین، قانون اور ترانے کا احترام کرتا ہے ، اس کے ساتھ بات چیت اور سمجھوتہ ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں