جارجیا کے یومِ آزادی پر مبارکباد
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے جارجیا کے صدر میخائل کاویلا شولی اور عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا۔۔۔
صدر نے کہا کہ پاکستان جارجیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کے تسلسل کے امکانات روشن ہیں، پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کا بھی خواہاں ہے ،صدر نے جارجیا کے عوام کے امن اور ترقی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔