پردیسی عید منانے آبائی علاقہ روانہ،شہراقتدارکی رونقیں ماند

پردیسی عید منانے آبائی علاقہ روانہ،شہراقتدارکی رونقیں ماند

ہوٹل، ڈھابے بند، تجارتی مراکز میں گہما گہمی ختم، مصروف ترین سڑکوں پر سناٹا گلیوں میں قربانی کے جانوروں کا راج، بچے سیلفیاں بناکر عید کی خوشیوں میں مگن

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) اپنے پیاروں کے ساتھ عید الاضحی منانے کے لیے پردیسیوں کی روانگی کے باعث جڑواں شہروں کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔ ٹریفک کا شور کم ہو گیا اور تجارتی مراکز میں گہما گہمی کے بجائے سناٹا سا چھایا ہوا ہے ، شہر اقتدار کی مصروف ترین سڑکوں پر ہُو کا عالم ہے ، چھوٹے ہوٹل، ڈھابے اور چھپڑ ہوٹل بھی بند ہو گئے اور ان کا عملہ بھی اپنےآبائی علاقوں کو روانہ ہو گیا ہے ۔ شہر اقتدار کے پارک، جاگنگ ٹریکس بھی ویران ہیں۔ بچے قربانی کے جانور لیے گلیوں میں گھوم رہے اور جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنا کر خوش ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں