مظفرآباد:5ہزار کے چالان پر ڈرائیور نے کوچ دریامیں گرادی
مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں 5 ہزار کا چالان ہونے پر ڈرائیور نے کوچ دریائے جہلم میں گرا دی۔
پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوچ کا چالان کیا گیا اور بس خالی کرا کر ضبطی کے لیے پولیس اہلکار بس میں سوار ہوکر اڈے پر گیا۔ پولیس کے مطابق بس خالی کرا کر واپسی پرڈرائیور نے گاڑی دریا میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق گاڑی دریا میں پھینکنے سے پہلے ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے کود کر جان بچائی۔ گاڑی کا چالان کرنے کے خلاف سپریم کورٹ چوک پر ڈرائیورز نے احتجاج کیا۔