چلاس میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی ، 7 افراد جاں بحق

 چلاس میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی ، 7 افراد جاں بحق

گاڑی سیاحوں کو لے کر فیری میڈوز جا رہی تھی ، دشوار گزار راستے پر بے قابوہوکر حادثہ کا شکار ہو ئی جاں بحق ہونیوالوں میں گاڑی کا ڈرائیور ضیا اللہ ، سیاح علی، سجاد ودیگر شامل، زخمی ہسپتال منتقل

 چلاس(دنیا نیوز)گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد مو قع پر جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق حادثہ چلاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کو لے جانے والی  گاڑی گہری کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں گاڑی کا ڈرائیور ضیا اللہ ساکن داریل دیامر ، سیاح علی اور سجاد کی شناخت ہوئی جبکہ دیگر افراد کی شناخت اور ان کے آبائی علاقوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستے اور گاڑی کے بے قابو ہونے کو حادثے کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑ ی نمبر جی ایل ٹی 3335 رائیکوٹ سے سیاحوں کو لے کر مشہور پہاڑ نانگا پربت کے دامن میں موجود سیاحتی مقام فیری میڈو جارہی تھی۔حادثہ میں گاڑی کا ڈرائیور ضیااللہ ، پشاور کے 2 سیاح علی و سجاد اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 سیاح دم توڑ گئے ۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں