بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار،پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ :شاہ محمود

بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار،پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ :شاہ محمود

بجٹ تو منظور ہو جائیگا،عوامی توقعات پر پور ا اترنے میں ایک بار پھر ناکامی ہوگی سیاسی تقسیم کے ماحول میں آئی ایم ایف سے نجات مشکل ہے :جیل سے بیان

لاہور(کورٹ رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، بجٹ تو منظور ہو جائے گا لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ایک بار پھر ناکامی ہوگی، جیل سے وکیل رانا مدثر کے ذریعے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ 2026-27 اپوزیشن کی شرکت یا عدم شرکت کے باوجود منظور ہو جائے گا، سیاسی تقسیم کے ماحول میں آئی ایم ایف کی شرائط سے نجات مشکل دکھائی دیتی ہے ،پاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے ، انہوں  نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط، مشاورت اور مقررہ اہداف کے تحت تیار کیا جا رہا ہے ، پارلیمنٹ بجٹ دستاویز پر محض ربڑ سٹیمپ کا کردار ادا کرے گی،شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری شدید متاثر ہو چکی ہے ، 42 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں