شوکت علی یوسفزئی پی ٹی آئی پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

 شوکت علی یوسفزئی پی ٹی آئی پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

پشاور (اے پی پی)سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔

مذکورہ فیصلہ صوبائی صدر جنید  اکبر خان ایم این اے کی ہدایت پر کیا گیا۔اس ضمن میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف خیبر پختونخوا علی اصغر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔یہ تقرری ملک عادل اقبال کی بطور معاونِ خصوصی تقرری اور پارٹی عہدے سے علیحدگی کے بعد عمل میں لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں