ہائیکورٹ:پنجاب سے لاپتہ لڑکیوں کی 15 روز میں بازیابی کا حکم

 ہائیکورٹ:پنجاب سے لاپتہ لڑکیوں کی 15 روز میں بازیابی کا حکم

ڈی آئی جی کی دو ماہ کی مہلت کی استدعا ،چھ سال کیا کم تھے ؟چیف جسٹس کے ریمارکس

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر سے مبینہ لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کو پندرہ روز میں بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سال 2021 سے اپریل 2026 تک خواتین کے اغوا کے 3 ہزار 252 مقدمات درج ہوئے ، جن میں سے 1 ہزار 405 خواتین کو بازیاب کروایا گیا۔ چار سال سے لاپتہ مقدس بی بی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے آئی جی کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ 80 فیصد خواتین نے پسند کی شادی کی، کچھ اپنے والدین کے پاس واپس آ چکیں۔ بازیاب خواتین محفوظ ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باقی لاپتہ خواتین کی بازیابی کے لیے کتنا وقت درکار ہے ، ڈی آئی جی نے دو ماہ مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پاس چھ سال تھے ، کیا یہ وقت کم تھا؟ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی ہے کہ خواتین ابھی تک بازیاب نہیں ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں