پولیس :سائبر ونگ کانیا نام ڈیجیٹل کرائم ونگ رکھ دیا گیا

پولیس :سائبر ونگ کانیا نام  ڈیجیٹل کرائم ونگ رکھ دیا گیا

لاہور(مد ثر حسین سے )پنجاب پولیس میں بننے والا سائبر ونگ کا نام تبدیل کر کے ڈیجیٹل کرائم ونگ رکھ دیا گیا۔نئے ونگ کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 9 ارب روپے مانگ لیے گئے۔

پنجاب پولیس میں بننے والے سائبر ونگ کا حتمی مسودہ پنجاب حکومت کو بھجو دیا گیا ہے۔ سائبر ونگ کا نام بھی نیا مسودہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ سائبر ونگ کا نیا نام ڈیجیٹل کرائم ونگ ہو گا۔ مسودہ کے مطابق ڈیجیٹل کرائم ونگ میں لاہور سمیت پنجاب کے 38 تھانے ہوں گے۔ لاہور میں 4 تھانے بنیں گے ۔ ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر ڈیجیٹل کرائم ونگ کا سربراہ ہو گا،دو ڈی آئی جیز ہوں گے ۔ڈی آئی جی سپیشل انویسٹی ونگ اور ڈی آئی جی پٹرول ونگ،ڈی آئی جی سپیشل انویسٹی گیشن ونگ پنجاب بھر کے تھانوں معاملات دیکھیں گے ۔لاہور میں ایس ایس پی رینک کا آفسر ڈیجیٹل کرائم ونگ کا سربراہ ہو گا۔لاہور کی 4 ڈویژن میں ایس پی رینک کا افسر سربراہ ہو گا۔فیصل آباد، روالپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان میں ایس ایس پی رینک کا افسر ڈیجیٹل کرائم ونگ کا سربراہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں