دیامر:ن لیگ کی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی حلقہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ (ن)کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق انتخابی ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ اچانک گولیاں لگنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بندوق ہاتھ سے پھسل جانے کے باعث فائر ہوا جس سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان فیصل احسن پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی اور ایس پی کو فوری انکوائری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔