پختونخوا:اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح

پختونخوا:اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرپشن کی اطلاع اور شکایات کے اندراج کے لیے وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل میں اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا ۔

 شہری اب براہ راست وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو کرپشن سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں۔کرپشن سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی نمبر 091-9222451 جاری کر دیا گیا جس پر شہری رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لیے بھی خصوصی شکایت ڈیسک قائم کر دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا اورشہریوں سے براہ راست رابطہ کیا، ان کی شکایات سنیں ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کی ہر شکایت کا ازالہ ہوگا۔ انتظامی یا مالی بے ضابطگی رپورٹ کرنے والا ہر شہری وزیر اعلیٰ کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا۔ عوام شکایت درج کرائیں، حکومت اس پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں