بلاول بھٹو ننھے یوٹیوبر شیراز کے مداح ، ملاقات کی ویڈیو وائرل
گلگت (آن لائن،آئی این پی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے شیراز اور مسکان سے ملاقات کا وقت نکالا،ملاقات کے چند ویڈیو کلپس سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں خوب توجہ مل رہی ہے ،ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شیراز کا مداح ہوں اور ان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ننھے یوٹیوبر کے سماجی کاموں کی بھی تعریف کی ۔