سپریم کورٹ آزادکشمیر میں اہم آئینی ریفرنس کی آج باقاعدہ سماعت
آل پارٹیز کانفرنس کے صدور، ارکان اسمبلی، وی سی بار کونسل، صدوربارز کو نوٹس
مظفرآباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے اہم آئینی ریفرنس کی باقاعدہ سماعت آج کے لیے مقرر کر دی ہے ،عدالتِ عظمیٰ نے اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس کے صدور، جملہ ارکان اسمبلی، وائس چیئرمین بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،سپریم کورٹ نے قانونی معاونت کے لیے سینئر قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور بیرسٹر ہمایوں کو عدالتی معاون (Amicus Curiae)مقرر کر دیا ہے ،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اگر عوام میں سے کوئی فرد یا ادارہ ریفرنس کے حوالے سے اپنا جواب، موقف یا تحریری گزارشات جمع کروانا چاہتا ہے تو وہ آج شام 5 بجے تک عدالت میں جمع کرا سکتا ہے ۔