ایتھوپیا کیسا تھ تعلقات مزید مضبوط بنا ئیں گے ،چیئر مین سینیٹ

ایتھوپیا کیسا تھ تعلقات مزید مضبوط بنا ئیں گے ،چیئر مین سینیٹ

گیلانی سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایتھوپیا کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے سے سفارتی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور علاقائی و عالمی امور میں تعاون کو فروغ ملے گا ۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی ’’ اینگیج افریقہ پالیسی‘‘ کو افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تزویراتی روابط کے فروغ کا مؤثر فریم ورک قرار دیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں