حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنے کا فیصلہ

کراچی کی گرین لائن بس کیلئے ایک ارب 98کروڑ روپے رکھنے کی تجویز سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب اور پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجٹ میں کراچی میں جاری مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کی گرین لائن بس کے لیے ایک ارب 98کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی ہے جب کہ شہر یں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب اور پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز بھی تجویز کئے ہیں،ضلع غربی میں انفرا اسٹرکچرکی بحالی کے لیے 26 کروڑ روپے ، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرا اسٹرکچرکی بحالی کے لیے 37کروڑ روپے ، لانڈھی، زمان،کورنگی میں سڑکوں، پانی، نکاسی ، پلے گراؤنڈز کے لیے 35کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں،دستاویز کے مطابق ضلع وسطی میں سڑکوں، گلیوں، پانی، نکاسی آب کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ، ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب کے لیے 5 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نئے منصوبے بھی شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 40 کروڑ روپے ، نیشنل ریسرچ اینڈ فرٹیلیٹی کیئر کی اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے 39 کروڑ اور کراچی میں نیشنل یونیورسٹی آف نرسنگ کے قیام کے لیے 5 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں