ڈریپ کو انٹرنیشنل کونسل فار ہارمونائزیشن سے مبصر کا درجہ مل گیا

ڈریپ کو انٹرنیشنل کونسل فار ہارمونائزیشن سے مبصر کا درجہ مل گیا

ڈریپ کا عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے ،وفاقی وزیر صحت

 اسلام آباد (اے پی پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستا ن (ڈریپ) کو انٹرنیشنل کونسل فار ہارمونائزیشن سے مبصر کا درجہ حاصل ہو گیا، یہ فیصلہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 2تا 3جون کو ICHاسمبلی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ڈریپ کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈریپ کو آئی سی ایچ میں مبصر کا درجہ ملنا ایک تاریخی کامیابی ہے ، ڈریپ کا عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا  ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں