گندم قیمت میں اضافے پر تشویش
کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم کی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکام کو ہدایت دی ہے کہ مارکیٹ کو موثر انداز میں ریگولیٹ کیا جائے ۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا قیاس آرائی پر مبنی ذخیرہ اندوزی براہ راست صوبائی غذائی تحفظ اور قیمتوں کے استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے ،گندم کی دستیابی، استطاعت اور تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔