چارسدہ:افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والے 4نادرا ملازم گرفتار
چارسدہ(آئی این پی ) ایف آئی اے نے نادرا میں افغان باشندوں کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنانے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے سیکنڈ شفٹ انچارج وقار ، کمپیوٹر آپریٹرز عطا اللہ، سجاد اور احمد کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔