گریڈ 17اور اوپر ملازمین کیلئے مفت بجلی خاتمہ کا نوٹیفکیشن معطل

گریڈ 17اور اوپر ملازمین کیلئے  مفت بجلی خاتمہ کا نوٹیفکیشن معطل

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے گریڈ 17 اور اوپر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ٹیسکو ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے بعد پشاور ہائیکوٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس انعام اللہ خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 دسمبر 2023 اور 6 مئی 2026 کے حکومتی نوٹیفکیشنز پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت نے دائر رٹ پٹیشن پر عبوری حکم جاری کیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مفت بجلی ملازمین کی سروس کے بنیادی معاہدے کا حصہ اور اس کا یکطرفہ خاتمہ غیر قانونی ہے ۔ مفت بجلی کی سہولت کا خاتمہ آئین کے آرٹیکل 4، 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ۔ ٹیسکو ایک آزاد کارپوریٹ ادارہ ہے ، حکومتی نوٹیفکیشن کمپنی کے طریقہ کار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی اگلی سماعت تک مفت بجلی ختم کرنے کے حکومتی اقدامات معطل رہیں گے ۔ سماعت 18 جون تک ملتوی کی جاتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں