اوڈیرو لال سٹیشن پرگرین لائن کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی
ٹرین کراچی جا رہی تھی، شدید گرمی کے باعث انجن میں آگ لگی، ریلوے حکام
مٹیاری (نمائندہ دنیا)مٹیاری کے قریب مسافر ٹرین کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، اوڈیرو لال ریلوے سٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ٹرین کو اسی سٹیشن پر روک دیا گیا، ریلوے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، ریلوے حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، آگ بجھانے کے بعد ٹرین کو ضروری مرمت کے بعد دوبارہ روانگی کے لیے کلیئر کردیا گیا اوراسے روانہ بھی کردیا گیا، گرین لائن ایکسپریس لاہور سے کراچی کی طرف جا رہی تھی۔