کوئٹہ :گلستان میں درجنوں مسلح افراد کا 2 تھانوں پر حملہ
کوئٹہ (آن لائن )قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں درجنوں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 2 تھانوں پر حملہ کرکے رہائشی کوارٹرز سمیت انہیں نذر آتش کرنے کے بعد اسلحہ ، گاڑیاں چھین لیں اور چوکی کو ایکسیویٹر سے گرا دیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے شمال مغربی پہاڑوں سے ملحقہ علاقے پشین کے قریب قلعہ عبداللہ اور گلستان کے علاقے دولنگی میں گیلو چوکی پر 50 سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کرکے تھانہ اور چوکی پر موجود اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لیں ، تھانے اور چوکی سمیت رہائشی کوارٹرز کو آگ لگادی اور مسلح افراد نے ایکسیویٹر کی مدد سے چوکی گرادی اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سکیورٹی فورسز ، ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔ علاوہ ازیں نصیرآباد اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز کودہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں بجلی کے متاثر ہونے کا خدش ہے ۔